دنیا

اقوام متحدہ کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں لاہور بم دھماکے کو دہشت گردانہ اقدام قرار دیتے ہوئے ذمہ دار افراد کی جلد سے جلد شناخت اور انھیں سزا دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ انھوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور قوم سے یکجہتی کا اظہار کیا اور اسلام آباد حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ عام شہریوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات عمل میں لائیں۔

دنیا کے مختلف ملکوں کے حکام کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ نے بھی اس بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عالمی مہم سنجیدگی کے ساتھ جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ویٹیکن نے بھی اس بم دھماکے کو دہشت گردانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button