ایران

یورپ کی ایران سے ایک کروڑ چالیس لاکھ بیرل خام تیل کی خریداری

ایران نے جنوری دو ہزار سولہ سے لے کر اب تک فرانس کی ٹوٹل کمپنی، اسپین کی سپسا کمپنی اور روس کی لیتاسکو کمپنی کو ایک کروڑ چالیس لاکھ بیرل خام تیل بیچا ہے۔ دو ہزار بارہ میں ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے نفاذ سے پہلے یورپ ایران سے روزانہ آٹھ لاکھ بیرل خام تیل خریدتا تھا۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق "جن اسکیپ” ادارے نے کہ جو آئل ٹینکروں کی آمدورفت پر نظر رکھتا ہے، حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے تیل کی برآمدات میں جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کو توقع تھی، اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس تیل کی برآمد کے لیے تمام ضروری بنیادی تنصیبات موجود ہیں اور تیل کی پیداوار میں اضافے اور اسے بیچنے کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button