پاکستان

سعودی وعوے جھوٹے ثابت :سانحہ منی شھداء کے ورثا کی کوئی امداد نھیں کی گئی،وزارت مذہبی امور

شیعت نیوز: بڑےبڑے اعلانات کرنےوالےآ ل سعود جھوٹے نکلے، ابھی تک شھداء منیٰ کوکوئی مالی مددنھیں ملی، اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت مذہبی امور نے تحریر جوابات میں بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے سانحہ منی شھداء کے ورثا کو کوئی امدادی رقم نھیں دی ،جبکہ حج پالیسی کے تحت ہم  نے انہیں فی کس پانچ لاکھ روپے امداد کی ہے۔

واضح رہے کہ منیٰ کے موقع پر بادشاہ سلمان کے بیٹے محمد کے وی آئی پی پروٹول کی وجہ سے بھگڈر مچ گئی تھی جس میں ہزاروں حاجی سعودی بدانتظامی کی وجہ سے شہید ہوگئے تھے، اس سانحہ کے بعد اپنی کوتاہی کو چھپانے کے لئے بادشاہ سلامت نے شہید حاجیوں کے ورثا کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا تھا لیکن پاکستان  کے وازرت مذہبی امور  نے بھانڈا پھوڑ ڈالا کہ بادشاہ سلامت کی جانب سےحاجیوں کی کوئی امداد نہیں کی گئی انکے سب دعوے اور وعدے جھوٹ تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button