پاکستان

گرفتار بھارتی افسر کے کالعدم مذہبی جماعتوں سے رابطوں کا انکشاف، شیعیت نیوز کا دعویٰ سچ ثابت ہوا

شیعیت نیوز: بلوچستان میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا حاضر سروس نیول کمانڈرکل بھوشن یادیو کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے حساس نقشے ، مختلف دستاویزات اور حساس آلات برآمد ہوئے ، بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو مکران ڈویژن سے پکڑا گیا جسے تفتیش کیلئے خصوصی طیارے سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے ، کل بھوشن یادیو نے ابتدائی بیان میں علیحدگی پسند اور فرقہ وارانہ تنظیموں سے رابطوں اعتراف کیا ہے وہ فرقہ وارانہ فسادات، بلوچستان اور کراچی کی پاکستان سے علیحدگی کی سازش کے مشن پر تھا۔

بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کی گرفتار ی اور اسکے کالعدم علیحدگی پسند اور مذہبی کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف شیعیت نیوز کے اُس دعوے کو ثابت کرتا ہے جو ہم اپنی مختلف تحریروں اور تجزیوں میں کرچکے ہیں کہ شہر بلوچستان اور کراچی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے بھارتی لابی ہے، کیونکہ جتنی بھی کالعدم دہشتگر د نام نہاد مذہبی اسلامی اور تکفیری تنظیمیں ہیں اُن سب کا قبلہ بھارت میں موجود ہے یعنی دالعلوم دیوبند!، ملک خداد ا پاکستان میں مذہبی کالعدم جماعتوں کا جب ذکر آتا ہے تو اُن میں لشکر جھنگوی، طالبان ، سپاہ صحابہ سرفہرست ہوتی ہیں ان تینوں کے نظریاتی رابطہ بھی دالعلوم دیوبند سے جاملتے ہیں جو پاکستان بنے کے مخالف تھے۔

لنک پر کلک کریں

شیعیت نیوز کی رپورٹ جس میں فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا

دیگر منسلک لنک

بھارت مذہبی لڑیچر پرمقدس شہر قم کا نام استعمال کرکے منافرت پھیلارہا ہے، مجیب شامی

 

متعلقہ مضامین

Back to top button