یمن

یمن پر سعودی جارحیت میں مزید کئی عام شہریوں کی شہادت

رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے بدستوری جاری ہیں اور صوبہ صنعا کے علاقے صعفان پر ہونے والے سعودی حملے میں کم سے کم چار عام شہری شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک بچہ اور دو عورتیں شامل ہیں جبکہ پانچ افراد اس حملے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ادھر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں یمن کے وسطی صوبہ مآرب میں واقع کوفل فوجی مرکز میں سعودی ایجنٹوں پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک ہو گئے۔ یمنی فوج نے جنوبی صوبے شبوہ میں بھی سعودی ایجنٹوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں بہت سے سعودی ایجنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button