عراق: موصل میں دسیوں داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

24 مارچ, 2016 00:00

موصل کے جنوبی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر کئے گئے ہوائی حملوں میں داعش کے دسیوں تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملے جنوبی موصل میں القیارہ اور حمام العلیل علاقوں میں کئے گئے۔ ان حملوں میں جہاں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے وہیں ایک آئیل ٹینکر اور متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ موصل میں عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے بعد داعش میں سخت خوف وہراس پایا جا رہا ہے اور انہوں نے ان دونوں علاقوں میں اپنے بیشتر ٹھکانے خالی کر دیئے ہیں۔ موصل شہر کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں حصہ لینے والی فورس نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

12:30 صبح اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔