غرب اردن میں مزید دو فلسطینی شہید
نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے ان دو فلسطینیوں کو غرب اردن کے شہر الخلیل کے قریب مزاحمتی کارروائی انجام دینے کی کوشش کرنے کے بہانے شہید کیا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے اکتوبر دو ہزار پندرہ میں تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے لے کر اب تک دو سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ایک بڑی تعداد کو زخمی کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں اکتوبر دو ہزار پندرہ سے فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی جارحانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف تحریک انتفاضہ شروع کر رکھی ہے








