مشرق وسطی

کویت سٹی :سعودی عرب پر تنقید کرنا جرم رکن پارلیمنٹ کے خلاف گرفتاری کا حکم صادر

شیعیت نیوز: کویت کے اٹارنی جنرل نے سعودی عرب اور بحرین کی حکومتوں کے خلاف توہین آمیز بیان دینے کے الزام میں کویت کے رکن پارلیمنٹ عبدالحمید الدشتی کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

عبدالحمید الدشتی کی گرفتاری کا حکم ایک ایسے وقت میں  صادر کیا گیا ہے کہ جب کویت کی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے ان کا پارلیمانی تحفظ ختم کر دیا تھا۔

کویت نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے حکام کے دباؤ کے تحت اپنی پارلیمنٹ کے رکن عبدالحمید الدشتی کا قانونی و عدالتی تحفظ یمن اور شام کے بارے میں سعودی حکومت کی مخاصمانہ پالیسیوں پر تنقید کی بنا پر ختم کر دیا تھا۔

کویتی رکن پارلیمنٹ عبدالحمید الدشتی نے رواں سال فروری میں شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کا نام لیے بغیر وہابی فکر کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ کویت میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے کچھ عرصہ قبل کویتی حکومت کو پیش کی گئی ایک یادداشت میں عبدالحمید الدشتی کے بیان کو سعودی عرب کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس بیان سے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات پر منفی اثر پڑا ہے اور اس سے ممکنہ طور پر سعودی عرب اور کویت کے سیاسی تعلقات ختم ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کویتی پارلیمنٹ اسپیکر مرزوق الغانم نے کہا تھا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کی کسی بھی قسم کی توہین امیر کویت کی توہین کے مانند  ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button