یمن کے صوبہ تعز کے مغربی علاقے پر یمنی فوج کا کنٹرول
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے الضباب کے علاقے پر، جو سعودی ایجنٹوں کے قبضے میں تھا، کنٹرول حاصل کرلیا ہے- یمنی فوج اور سعودی جارحین کے مابین مغربی تعز میں ہونے والی لڑائی میں، یمنی فوج نے دسیوں جارح عناصر کو ہلاک اور ان کے ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا –
ایک اور خبر یہ ہے کہ بدھ کی صبح دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے جاری حملے میں ایک یمنی شہری شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے-
خیال رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی گذشتہ سال چھبیس مارچ سے یمن کے رہائشی علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کے دوران اب تک ہزاروں کی تعداد میں عام شہری جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں شہید ہوچکے ہیں، جبکہ یمن کی بنیادی شہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں لاکھوں یمنی باشندے اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔