پاکستان

وطن عزیز عملی طور پر نظریہ پاکستان سے انحراف کا شکار ہو چکا ہے۔ علامہ ناصر عباس

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے دو قومی نظریہ کے نام پر معرض وجود میں آنے والاملک عملی طور پر نظریہ پاکستان سے انحراف کا شکار ہو چکا ہے۔جس کے باعث بہت ساری مشکلات ہمارے دامن سے لپٹی ہوئی ہیں ۔اسلامی اقدار اور روایات کو دانستہ طور پر فراموش کیا جا رہا ہے۔پاکستان کے قیام کا مقصد دین اسلام کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اسلامی قوانین کے مطابق ڈھالنا تھا۔لیکن بد قسمتی سے اسلامی اقدار کو مغربی افکار کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا گیا ہے۔ثقافت کے نام پر اس ہندوانہ کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مسلمانانِ برصغیر نے الگ ریاست کا مطالبہ کیا۔آزادی حاصل کرنے کے باوجود بھی ہم ذہنی طور پر ابھی تک غلام ہیں۔اسلامی ثقافت غیر ملکی ثقافتی یلغار کے ہاتھوں مغلوب ہو چکی ہے۔ جب تک ہم اپنی زندگیوں کو اسلام کے سنہری قوانین کے مطابق نہیں ڈھالتے تب تک ہم پاکستانی کہلانے کے مستحق نہیں ہو سکتے۔پاکستان کا مطلب لاالہ الاللہ اور پاکستانی کا مطلب اس نعرے کا حقیقی پیروکار بننا ہے۔نظریہ پاکستان کی تکمیل کے لیے نہ صرف حکومتی سطح پر جامع منصوبہ سازی کی اشد ضرورت ہے بلکہ شخصی ذمہ داریوں کا بھی ادارک انتہائی ضروری ہے۔دشمن قوتیں غیر محسوس طریقے سے ہمیں اس نظریے سے دور لے جا رہی ہیں۔آج کا دن تجدید عہد کا دن تھا۔پوری قوم کو مل کر پوری ثابت قدمی سے اس عزم کا اظہار کرنا ہو گاکہ نظریہ پاکستان کی پاسداری اور حفاظت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button