پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: تین دنوں میں دو شیعہ شہید، حکومت خاموش

شیعیت نیوز: ڈیر اسماعیل خان میں تین دن میں دو شیعہ مسلمانوں کو تکفیری دہشتگردوں نے بربریت سے شہید کردیا لیکن خیبر پختونخوا کی حکومت پر جوں تک نا رینگی۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح ہی لعل شاہ درگاہ کے متولی رضی الحسن کو تکفیری دہشتگردوں نے شہر کے وسط میں فائرنگ کرکے شہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ اس دوران نوروز کی مناسبت سے شہر میں سخت سیکورٹی اور نگرانی بھی کی جارہی تھی، دوسری جانب ایک روز قبل ہی ڈیرہ اسماعیل خان میں ہی پولیس کے شعبہ سے وابسطہ اسد عباس کو بھی تکفیری دہشتگردوں نے شہید کیا تھا ۔

تین دنوں میں دو شیعہ مسلمانوں کی شہادت عین اُس وقت ہوئی ہے جب حال ہی میں کالعدم ملک دشمن تکفیری تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد رہنماوں اور کارکنوں کو حکومت کی جانب سے ایم آر او( ملا مفاہمتی آرڈینس ) دیکر جیلوں سے رہا کیا گیا ہے۔ گذشتہ کئی مہینوں سے ملک بھر میں امن قائم تھا لیکن ان دہشتگردوں کی آزادی کے بعد سے ایک بار پھر فرقہ وارانہ بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button