نیشنل ایکشن پلان، ملک بھر میں254غیررجسٹرڈ اور مشکوک تکفیری مدارس بند

21 مارچ, 2016 00:00

حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں 254 غیر رجسٹرڈ اور مشکوک تکفیری مدارس کو بند کردیا گیا جبکہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی فنڈنگسے چلنے والے 190تکفیری مدارس کی فنڈنگ کی مانیٹرنگ کا کام ایف آئی اے کو سونپ دیا گیا‘ مدارس کی رجسٹریشن کیلئے نیکٹا اور آئی ٹی ایم پی کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کئے جانے والے نئے رجسٹریشن فارم پر رائے لینے کے لئے تمام صوبوں اور متعلقہ وفاقی سکیورٹی اداروں کو ارسال کردیا گیا ہے‘ وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں مدارس کا ریکارڈ جمع کرنے کا کام پنجاب اور اسلام آباد میں مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ سندھ میں 80 فیصد‘ خیبرپختونخوا میں 75فیصد اور بلوچستان میں 60 فیصد تکفیری مدارس کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں 182مشکوک تکفیری مدارس کو بند کیا گیا ہے جس میں سندھ کے 167‘ خیبرپختونخوا کے 13 اور پنجاب کے 2تکفیری مدارس شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں غیر قانونی سرگرمیوں اور غیر رجسٹرڈ 72تکفیری مدارس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھر میں بیرونی ممالک سے فنڈنگ لینے والے 190تکفیری مدارس کے اکاؤنٹس اور فنڈنگ کے استعمال کی نگرانی کا کام وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو سونپ دیا ہے۔ واضح رہے کہ بیرونی ممالک سے فنڈنگ لینے والے 190تکفیری مدارس میں پنجاب میں 147‘ سندھ میں 6‘ خیبرپختونخوا میں 7 اور بلوچستان کے 30مدارس شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کے لئے نیکٹا اور آئی ٹی ایم پی کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کئے جانے والے نئے رجسٹریشن فارم پر صوبوں اور وفاقی سکیورٹی اداروں کو ارسال کردیا گیا ہے۔ تاحال صوبوں کی جانب سے مدارس رجسٹریشن فارم پر کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں مدارس کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام جاری ہے۔ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں مدارس کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ سندھ میں 80فیصد ‘ خیبر پختونخوا میں 75فیصد اور بلوچستان میں 60فیصد مدارس کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے

1:53 شام اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔