مقبوضہ فلسطین

انیس یہودیوں کو یمن سے مقبوضہ فلسطین منتقل کرنے کا اسرائیل کا دعوی

تل ابیب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ایک پیچیدہ خفیہ کارروائی کے ذریعے انیس یہودیوں کو یمن سے مقبوضہ فلسطین منتقل کیا گیا ہے۔ جوئش ایجنسی نے ایک بیان جاری کر کے اس خبر کے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ابھی پچاس یہودی یمن میں باقی ہیں۔ جوئش ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خفیہ آپریشن میں جن انیس یہودیوں کو یمن سے مقبوضہ فلسطین لایا گیا ہے ان میں سے چودہ افراد کو شہر دارالریضہ اور پانچ افراد کو صنعا سے مقبوضہ فلسطین منتقل کیا گیا ہے۔ اس بیان کے مطابق اس کارروائی میں یمن سے مقبوضہ فلسطین منتقل کئے جانے والوں میں ایک یہودی مذہبی پیشوا بھی شامل ہے جو اپنے ساتھ پانچ سو سے چھے سو سال پرانا توریت کا ایک قلمی نسخہ بھی لایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button