یمن

امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز مکمل جنگ بندی سے مشروط ہے : انصاراللہ

 تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سمجھوتہ، مکمل جنگ بندی کے لئے اعتماد کی بحالی پر مبنی ہونا چاہئے-

محمد عبدالسلام نے اسی طرح سمجھوتے کے پہلے روز ہی قیدیوں کے تبادلے کو فریقین کے درمیان اعتماد کی بحالی کی راہ میں پہلا قدم قرار دیا –

واضح رہے کہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے حامیوں نے اب تک دومرتبہ تحریک انصاراللہ کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں لیکن سعودی عرب کے دباؤ اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کے سبب یہ مذاکرات بے نتیجہ ہی رہے- کہا جا رہا ہے کہ تحریک انصاراللہ اور یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے، نئے دور کے مذاکرات کے آغاز کے سلسلے میں اتفاق کیا ہے اور یہ مذاکرات کویت میں ہونا طے پائے ہیں-

واضح رہے کہ سعودی عرب ، علاقے کے نو ملکوں اور امریکہ کی حمایت سے تقریبا ایک سال سے یمن کے مختلف علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے – آل سعود یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button