پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے اسد عباس شہید

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود اسپتال کے پاس تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل اسد عباس کو شہید کردیا،  اسد عباس تھانہ کینٹ میں تعینات تھے اور حال ہی میں انہیں اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھانے پر ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل اسد عباس اپنے موٹر سائیکل پر لچھراڑ کے علاقے سے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی واپس آرہا تھا کہ مفتی محمو داسپتال کے قریب پہلے سے گھات لگائے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کر دی جس سے اسد عباس موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ اسد عباس کو جشن عید نوروز سے محض ایک دن قبل شہید کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ برس بھی عید نوروز سے محض ایک دن قبل ایک معروف شیعہ تاجر کو ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button