دنیا

جسکو پالا اُسی نے بم پھاڑ ا، استنبول دھماکہ داعش نے کیا،ترک وزیر داخلہ

شیعیت نیوز: ترک وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ استنبول میں حملہ کرنے والے خودکش بمبار کاتعلق داعش سے تھا،دوسری جانب ترکی بھر میں دہشت گرد حملوں کے پیش نظر سیکرٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،وزیرِ داخلہ افکان اعلی کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی شناخت محمد اوزترک کے نام سے ہوئی ہےجو داعش کا کارکن تھا، اس سلسلے میں اب تک 5 افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے، اس موقع پر وزیرِ داخلہ نے ملک کے 7 صوبوں میں سکیورٹی کے اقدامات اور کرفیو کے نفاذ کا ارسرِ نو جائزہ لینے کے کا اعلان بھی کیا،دوسری جانب اسرائیل نے اپنے شہریوں کوترکی کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے،

واضح رہے کہ سیاحتی مقام پر خود کش حملے میں 4 افراد ہلاک اور 36 زحمی ہوئے،ہلاک شدگان میں اسرائیل اور امریکا کی دہری شہریت رکھنے والے 2 افراد کے علاوہ ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے،زخمیوں میں بھی 11 اسرائیلی شہری شامل ہیں،اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے اسرائیلی شہریوں کی لاشیں اتوار کو واپس بھیجی جا رہی ہیں،یاد رہے کہ گذشتہ اتوار کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دھماکے میں 37 افراد ہلاک ہوئے اور کرد عسکریت پسند تنظیم ٹی اے کے نے اس حملے کے ذمہ داری قبول کی تھی ،اس کے بعد ملک کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گی اور انھیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گی،ترک صدر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حملوں سے ملک کی افواج کا عزم مزید مضبوط ہی ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ داعش استنبول حملہ کی ذمہ عائد کرکے ترکی شام میں زمینی کاروائی کا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، داعش کو ترکی سے کوئی خطرہ نہیں جبکہ اس تنظیم کو جوان کرنے میں ترکی نے ماں کا کردار ادا کیا ہے، ترک کی اصل جنگ کردوں سے ہے، اب جبکہ جنگ بند ی کے بعد امریکی پلان بی کے تحت شام کو تقسیم کرنے کی اگر کوشیش کی جائے تو کردستان بننے سے ترکی کو شدید نقصان ہوگا، لہذاترکی داعش کا بہانہ بناکر شامی علاقہ میں گھس جانا چاہتا ہے تاکہ فریڈم فائٹرز کے خلاف شدید آپریش کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button