دنیا

وکی لیکس نے ہیلری کلنٹن کا شیعہ و سنی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے منصوبہ فاش کردیا

شیعیت نیوز: وکی لیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ آنے والے امریکی الیکشن میں صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اسرائیل کے تحفظ کے لئے بشار السد کی حکومت کو گرانا چاہتی ہیں  تاکہ اسرائیل کے سخت مخالف ایران کو کمزور کیا جاسکے، اس سلسلے میں مشرق وسطی میں شیعہ سنی فسادات بھی اس پلاننگ کا حصہ تھے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ایک ای میل وی لیکس  نے شائع کی ہے جو ۳۰ نومبر 2015کو ایک نامعلوم ای میل آئی ڈی پر بھیجی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اس میل کا موضوع تھا کہ اسرائیل ایران کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے بشار السد کی حکومت کا خاتمہ اور شیعہ سنی فسادات چاہتا ہے۔

اس میل کے پہلے پیراگراف میں درج تھاکہ کیسے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو بڑھنے سے روکا جائے؟ اس سلسلے میں ہیلری نے لکھا کہ اسرائیل کے لئے ایران کے نیوکلئیر پروگرام کو روکنے کے لئے سے بہترین طریقہ شام کے لوگوں کو فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کرکے  بشار السد کی حکومت کا خاتمہ ہے ، یہ ایران کے خطرے سے نمٹنے کا بہترین حل ہے۔

عرب نیوز ذرائع کے مطابق ہیلری کلنٹن کی اس میل کے انکشاف کے بعد لکھا کہ بشار السد کی حکومت کو بازور طاقت ختم کرنے کا شاطرانہ مشورہ ہیلری کلنٹن کی جانب سے اسرائیل کو درپیش خطرات سے بچانے کے لئے ہر بار کی طرح ایک اور کوشیش تھی لیکن اسرائیل اس مرتبہ بھی  بری طرح ناکام رہا، اس ویب سائٹ نے مزید لکھا کہ دہشتگرد تنظیم داعش ہیلری و اسرائیلی منصوبے کا مضبوط مہرہ  ہے ،جبکہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک بھی اسرائیلی منصوبے میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button