الانبار کے مشرقی علاقوں کی آزادی کا آپریشن شروع ہوگیا

19 مارچ, 2016 00:00

عراقی فوج کے ایک کمانڈر علی ابراہیم دبعون نے سنیچر کو بتایا ہے کہ عراقی افواج نے صوبہ الانبار کے مشرقی شہروں ہیت اور کبیسہ کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے۔

کبیسہ ہیت کے پاس واقع ایک چھوٹا شہر ہے جس پر داعش نے اکتوبر دو ہزار چودہ میں قبضہ کیا ہے۔ ہیت پر داعش کے قبضے کے بعد اس شہر کے تیس ہزار سے زائد شہری اپنا گھر بار چھوڑ کے فرارکرنے پر مجبور ہوگئے ۔ قابل ذکر ہے کہ جون دو ہزار چودہ میں داعش کے افراد عراق میں داخل ہوئے اور اس وقت سے اب تک تیس لاکھ سے زائد عراقی شہری گھر بار چھوڑ کے مہاجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔

7:35 شام مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔