دنیا

بنگلہ دیش : سعودی فنڈڈ تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں شیعہ ڈاکڑ شہید

شیعیت نیوز: عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے دہشتگردوں کے حملے میں بنگلہ دیش کے معروف سماجی و مذہبی رہنماشیعہ ڈاکٹر عبدالرذاق شھید، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی۔ذرائع کے مطابق عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے دہشت گردوں نے ایک شیعہ مسلمان ڈاکٹر عبدالرزاق کو چاقوؤں سے حملہ کرکے شہید کردیا ۔ پینتالیس سالہ شیعہ مسلمان ڈاکٹر عبدالرزاق سماجی اور مذہبی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور وہ برسوں سے کالی گنج کے جینایداہا شہر میں اسلامی تعلیمات اور مکتب اہل بیت علیھم السلام کی ترویج میں سرگرم تھے ۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عبدالرزاق پر تکفیری دہشتگردوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنےکلینک سے واپس گھر لوٹ رہے تھے ۔عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نےبنگلہ دیش کے معروف سماجی و مذہبی رہنماء ڈاکٹر عبدالرزاق پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈھاکہ کی امام بارگاہ حسینی دالان اور بوگرا پر حملوں کے بعد بنگلہ دیش میں شیعہ مسلمانوں پر داعش کے تکفیری دہشتگردوں کا یہ تیسرا حملہ ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button