مقبوضہ فلسطین

حماس نے اسرائیلی چینل کی نشریات ہیک کرلیں

شیعیت نیوز: ماضی سے عبرت حاصل کرو اور ہماری سرزمین سے چلے جاو ۔اسرائیل چینل ٹو سے حماس کا پیغام نشر ہوا ‘‘حماس نے اسرائیلی چینل ٹو کی سٹلائیٹ لہروں کو ہیگ کرکے ساڑھے تین منٹ تک اپنی نشریات نشر کردیں اسرائیل میں سب سے زیادہ شہرت رکھنے والاپروگرام ’’بگ برادر ‘‘Big brotherکے دوران حماس کی جانب سے اچانک چینل ٹو کی نشریات کو ہیگ کی گئیں اور ساڑھے تین منٹ تک ان راکٹوں کو دیکھایا جسے حماس نے اسرائیل پر فائر کئے تھے اور پھر یہ پیغام نشر ہونے لگا کہ عنقریب تمہیں سبق سیکھایا جائے ،اور پھر کچھ عرصہ قبل فلسطینی جوان کی جانب سے اسرائیل میں کیاجانے والا آپریشن اور مجاہدانہ کاروائی کو دیکھایا گیا ۔مبصرین نفیساتی جنگ میں حماس کی جانب سے اسے ایک زبردست کامیابی قراردے رہے ہیں جبکہ ٹیکنالوجی اور مہارت کے اعتبار سے بھی اسے ایک زبردست کام کہہ رہے ہیں خاص کر غزہ مسلسل شدید محاصرے میں ہے اور اس قسم کے وسائل کا وہاں پہنچنا آسان نہیں ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button