یمن

یمن سعودی عرب کے لئے ویت نام بن گیا

شیعیت نیوز:بین الاقوامی خبر رسال ادارے کے مطابق یمن جنگ میں428سعودی فوجی آفیسراور سپاہی لاپتہ ہوئے ہیں، تجزیہ کاروں کا خیال سچ ثابت ہورہاہے  کہ یمن جنگ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے لئے ویتنام ثابت ہورہا ہے تازہ ترین انکشاف کرتے ہوئے عرب ٹی وی المیادین چینل نے اپنے زرائع سے یہ بات نقل کی ہے کہ حوثیوں اور سعودیہ کے درمیان جاری مذاکرات میں سعودی عرب نے یمن جنگ میں لاپتہ ہونے والے 428 سعودی فوجی آفیسروں اور سپاہیوں کے بارے میں حوثیوں اور دیگر یمنی فورسز سے معلومات فراہم کرنے پر زور دیا ہے ،جبکہ رواں ہفتے ہونے والے مذاکرات کے لئے آنیولا نمایندہ وفد اپنے ساتھ 30 سعودی فوجیوں کی لاشیں اور ایک قیدی آفیسر کو بعنوان خیرسگالی اپنے ہمراہ لائے تھے۔

ادھر دوسری جانب یمن کے جنوب میں واقع تعز شہر کے مغربی حصے میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کی کچھ پیشرفت کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں جبکہ اسی اثنا میں عوامی رضاکاروں کی جانب سے داغے جانے والے راکٹوں نے تعز پر قبضے کی کوشش کرنے والی فورسز 50سے زائد افراد کو نشانہ بنانے کے علاوہ ٹینک اور بکتر بند گاڑی تباہ کردی ہے!

متعلقہ مضامین

Back to top button