ایران

حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے تہران میں حسینیہ امام خمینی(رہ) میں مجلس عزا کا انعقاد

پیغمبر اسلام(ص) کی لخت جگر جناب سیدہ (س) کی شہادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شرکت سے منعقدہ اس مجلس عزا میں صدر مملکت ڈاکٹر حس روحانی، پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور عدلیہ کے سربراہ آیۃ اللہ صادق آملی لاریجانی سمیت ملک کے مختلف اعلی حکام منجملہ فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین صدیقی نے ام الائمہ بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا (س) کی الہی و آفاقی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ(س) کے فضائل و مصائب بیان کئے۔

واضح رہے کہ شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے تہران میں حسینیہ امام خمینی(رہ) میں مجالس عزا کا یہ سلسلہ، آئندہ پیر تک جاری رہے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button