طاہر اشرفی کا ایک بار پھر آٹھ ہزار علماٗ کی شہادت کا رونا! آخر ماجرا کیا ہے؟
شیعیت نیوز: پاکستان علماء کونسل نے پنجاب کا تحفظ خواتین بل مسترد کردیا، علامہ طاہراشرفی کہتے ہیں کسی کو جبراً قانون نافذ نہیں کرنے دیں گے، وزیر داخلہ بتائیں کہ علماء کے قاتل اور دہشت گرد کیوں گرفتار نہیں ہوتے۔ اسلام آباد میں علماء کانفرنس سے خطاب میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے دعوی کیا کہ پاکستان میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد علماء شہید کیے جا چکے ہیں۔ ملک میں اب پولیس والے بھی محفوظ نہیں۔ وزیر داخلہ بتائیں کہ قاتل اور دہشتگرد گرفتار کیوں نہیں ہوتے؟۔
تاہم مولوی طاہر اشرفی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ علماء کب اور کیسے شہید ہوئے، ان کے ورثاء نے ابتک کوئی کیس دائر کیوں نہ کیا، علامہ طاہر اشرفی گذشتہ کئی دنوں سے ان آٹھ ہزار علماٗ کی ہلاکت کا رونا رو رہے ہیں لیکن ابھی تک انہوںنے ان آٹھ ہزار مولویوں کی ہلاکت کے حوالےسے کوئی ثبوت پیش نہیں کیئے، اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے مسلسل اس بیان کی تکرار ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکا نے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔








