پاکستان

شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا ایک اور ماسٹر مائنڈ وسیم آفتاب مصطفیٰ کمال گروپ میں شامل

شیعیت نیوز:الطاف حسین کے ایک اور  چہیتے اور کراچی میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے ماسٹر مائند وسیم آفتاب  نے ایم کیو ایم کو دغا دے کر مصطفی کمال گروپ کو جوائن کرلیا  ہے۔

میڈیا پر جاری پریس کانفرنس کے مطابق وسیم آفتاب نے ایم کیو ایم کے ایم پی اے افتخار عالم  کے ساتھ مصطفی کمال گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے، انہوں  نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کئی بچوں کو  یتیم کردیا اور بیٹیوں کو بیوہ کردیا۔

وسیم آفتاب نے صیح کہا کہ ایم کیو ایم نے کئی بچوں کو یتیم اور بیٹیوں کو بیوہ کیا لیکن یہ سب کرنے والے تو وسیم آفتاب صاحب آپ خود اور آپکا گروپ تھا جسکی سربراہی حماد صدیقی کرتا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں جن ایم کیو ایم رہنماوں کا نام تھا اُن میں حماد صدیقی، رضاہارون، وسیم آفتاب اور انیس قائم خانی مشہور تھے جنکا تکفیری دہشتگرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ سے گٹھ جوڑ سب پر عیاں تھا، شیعہ رہنما وں نے اس حوالے سے کئی بار ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن اُس وقت یہ تمام افراد ایم کیو ایم کے قائد کے چہیتے بچے بنے ہوئے تھے اورالطاف حسین نے کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی انکے خلاف نا کی لیکن آج قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقاتی رپورٹس ملت جعفریہ کے موقف کوسچ  ثابت کر رہی۔

25qtdgn.jpg 

متعلقہ مضامین

Back to top button