یمن

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے بحران یمن کے حل کے لئے مذاکرات کا خیر مقدم

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما ضیف اللہ الشامی نے جمعرات کے دن العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران یمن کے عوام اور سیاسی جماعتیں جنگ کے خاتمے پر منتج ہونے والے ہر طرح کے مذاکرات کا خیر مقدم کرتی ہیں لیکن یمنی عوام اپنے حقوق سے ہر گز دستبردار نہیں ہوں گے۔
ضیف الشامی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اگر ہمارا دشمن سعودی عرب شروع میں ہی یمنی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کر لیتا تو وہ یمن میں اس قدر زیادہ جرائم و مظالم کا مرتکب نہ ہوتا۔ اور جن طاقتوں نے ہمارے دشمن کی مدد کی ہے اور دشمن کی صف میں شامل ہوگئی ہیں اگر وہ بحران سے نکلنے کے لئے سیاسی مذاکرات کا راستہ اختیار کرتیں تو وہ اس جگہ پر نہ ہوتی جہاں آج پہنچ چکی ہیں۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے اس رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہر جنگ میں دشمن کے ساتھ مذاکرات کرنا ایک فطری بات ہے لیکن یمن کی انقلابی جماعتیں مذاکرات کے دوران سعودی عرب کے مقابلے میں ایک قدم بھی پسپائی اختیار نہیں کریں گي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button