یمن

یمن کے مختلف صوبوں میں سعودی عرب کے دسیوں پٹھو ہلاک

 یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے  الجوف اور مآرب صوبوں میں سعودی عرب کے پٹھووں کے اکٹھا ہونے کے مقامات پر میزائل حملہ کر کے آل سعود کے پچیس فوجیوں کو ہلاک اور چالیس سے زیادہ کو زخمی کر دیا۔

یمنی فوجیوں نے گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کر کے صوبہ مآرب کے شہر صرواح میں سعودی فوجیوں کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ یمن کی فوج نے صوبہ تعز میں اس ملک کے مفرور اور سابق صدر منصور ہادی کے پٹھوؤں کے ایک فوجی ٹھکانے پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے مارچ سنہ دو ہزار پندرہ سے یمن کے خلاف اپنی جارحیت شروع کر رکھی ہے۔ جس سے یمنی شہریوں کو بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button