سانحہ عاشورہ کی جو ڈیشل انکوائری کرائی جائے،علامہ ناظرعباس

09 مارچ, 2016 00:00

شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہاہے کہ سا نحہ عاشورہ کراچی کی جی آئی ٹی رپورٹ اور ملزمان کے اعتراف اور انکشافات پر حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں اور ہم نے پہلے روز سے ہی یہ مطالبہ کیا تھا کہ سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور عوام کو اس کے پسِ پردہ حقائق سے آگاہ کیا جائے چھ سال گزرنے کے بعد اب تک مجرموں کو گرفتار نہ کرنا اور سزائیں نہ دینا حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ہم سانحہ عاشورہ کو بھولے تھے اور نہ بھولیں گے ستر سے زائد بے گناہ عزادار بے جرم و خطاء خون میں نہلادئیے گئے اس کا خون ہم کس کے ہاتھ پر تلاش کریں سانحہ کے حقائق کو چھ سال تک چھپا ناحکومت اور اداروں کی بد نیتی پر منحصر تھا اُس وقت کی سٹی حکومت و صوبائی حکومت نے سی،سی،ٹی،وی کیمرے کی فو ٹیج کیوں مخفی رکھی ، جوڈیشل انکوائری میں حکومت سندھ اور سٹی حکومت کو شامل کیا جائے ۔

2:36 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔