یمن

عالمی برادری کویمن کی بدترین صورتحال پر شرم آنی چاہئے

شیعیت نیوز: یمن کے ایک سیاسی تجزیہ نگار اوریمن کے امورمیں اقوام متحدہ کے سماجی انصاف کے ترجمان ’’جمال داؤد‘‘نےیمن پر حکومت آل سعود کی طرف سے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال پر اقوام متحدہ اورعالمی برادری کی لب کشائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یمن پر آل سعود کی جارحیت میں عالمی برادری برابر کی شریک ہے ۔

انہوں نےاقوام متحدہ ،عالمی برادری اوردوسری  انسانی حقوق تنظیمیں جوکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹتے پھرتے ہیں کی  کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  کہاکہ یہ سبھی نام نہاد ادارے ،تنظیمیں اوربرادری یمن کے خلاف حکومت آل سعود کے انسانیت سوزجرائم کو روکنے میں برُی طرح ناکام رہے ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ اقوام متحدہ ،عالمی برادری اوردوسرے انسانی حقوق تنظیموں کی خاموشی کی وجہ سے حکومت آل سعود نے انسانیت کے سارے حدود پارکرکے یمن میں اسکولوں ،اسپتالوں ،بندرگاہوں غرض یمن کے بنیاد ی ڈھانچے کو مسمار کردیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت آل سعود بین الاقوامی برادری کی ناک کے نیچے ایسے انسانیت سوزجرائم کا ارتکاب اسلئے کررہاہے کیونکہ اسے دنیاوی استکباری طاقتوں جنکی بین الاقوامی برادری ذرخرید غلام بن کر رہ گئی ہے کی پشت پناہی حاصل ہے ۔

موصوف تجزیہ  نگار نےکہاکہ اگر ایسی ناذیبا حرکت کسی  اورحکومت جوکہ امریکہ واسکے اتحادیوں کی کٹھ پتلی نہ ہوتی تواقوام متحدہ اوردیگر انسانی حقوق تنظیموں نے اسکے خلاف کاروائی کرنے کا زور وشور سے مطالبہ کیاہوتالیکن سعودی عرب جوکہ امریکہ اور دوسرے استکباری قوتوں کے ناجائز اہداف کی تکمیل کیلئے ایسے انسانیت سوزجرائم انجام دےرہاہے کے خلاف اقوام متحدہ اوردوسری انسانی حقوق تنظیمیں سعودی عرب کی  اس جارحیت پر اُف تک نہیں کرتے ہیں ۔

جمال داؤد نے امریکہ ،برطانیہ اوراسکے اتحادیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ امریکہ ،برطانیہ اوراسکے اتحادی دنیامیں  انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کاڈھنڈوراپیٹے پھرتے ہیں لیکن یمن میں ان ہی انسانی حقوق کے علمبرداروں کی ایماءپر حکومت آل سعود انسانی حقوق کو پا آں تلے روندرہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button