پاکستان

شہباز شریف خوفزدہ، شیعہ پولیس افسر کی پنجاب میں تعیناتی کی سمری مسترد کردی

پنجاب میں کسی بھی افسر کی تعیناتی کیلئے وزیراعلٰی پنجاب اپنے وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے مشاورت کرتے ہیں، انتصار حسین جعفری کے حوالے سے بھی جب رانا ثناء اللہ سے مشاورت کی گئی تو انہوں نے ایک شیعہ افسر کو پنجاب میں لانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ افسر دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن میں بلاامتیاز کارروائی کریگا جس کی وجہ سے "ہمارے دوستوں کو نقصان ہوگا” ۔

رپورٹ کے مطابق مذہبی تعصب، کالعدم جماعتوں کا خوف اور دباؤ یا کابینہ میں بیٹھے متعصب وزیر کی ناراضگی کا ڈر، وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے اہل تشیع مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ڈی آئی جی انتصار حسین جعفری کی خدمات لینے سے انکار کر دیا۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کو سمری ارسال کی تھی، جس میں وزیر اعلیٰ سے استدعا کی گئی تھی کہ بلوچستان پولیس میں تعینات ڈی آئی جی انتصار حسین جعفری کی خدمات واپس لے کر پنجاب پولیس کیلئے دی جائیں۔ آئی جی نے وزیراعلٰی کو بھجوائی گئی سمری میں انتصار حسین جعفری کی ذمہ دارانہ ڈیوٹی اور پولیس فورس کیلئے شاندار خدمات کا بھی ذکر کیا ہے، لیکن وزیراعلٰی پنجاب نے آئی جی کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری مسترد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ انتصار حسین جعفری رینکر پولیس افسر اور پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں اور آج کل بلوچستان میں تعینات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی افسر کی تعیناتی کیلئے وزیراعلٰی پنجاب اپنے وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے مشاورت کرتے ہیں، انتصار حسین جعفری کے حوالے سے بھی جب رانا ثناء اللہ سے مشاورت کی گئی تو انہوں نے ایک شیعہ افسر کو پنجاب میں لانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ افسر دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن میں بلاامتیاز کارروائی کریگا جس کی وجہ سے "ہمارے دوستوں کو نقصان ہوسکتا ہے” ۔ رانا ثناء اللہ کی اس تجویز کے بعد وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے انتصار حسین جعفری کو پنجاب لانے کی سمری مسترد کر دی۔ ڈی آئی جی انتصار حسین جعفری اس سے قبل پنجاب میں ایس پی ٹریفک ریجن بہاولپور، ایس پی ٹریفک ریجن گوجرانوالہ، ایس پی انویسٹی گیشن قصور، ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور، ایس پی ٹریفک شیخوپورہ، ایس پی صدر لاہور، چیف ٹریفک آفیسر لاہور، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور، ایس ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب، چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ ڈی پی او خوشاب سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں تعینات رہنے کی وجہ سے پنجاب میں پولیس کی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں سمجھتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button