یمن

یمن،سعودی نواز القائدہ کا بوڑھوں کے مرکز پر حملہ متعدد جانبحق و زخمی

شیعیت نیوز: جنوبی یمن میں جمعے کو عمر رسیدہ افراد کے لیے قائم ایک مرکز پر سعودی نواز القائدہ دہشتگردوں کی فائرنگ میں کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عدن کے حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد چار تھی اور ہلاک ہونے والوں میں چار راہبائیں بھی شامل ہیں۔ ان مسیحی خواتین کا تعلق بھارت سے تھا جب کہ دیگر ہلاک ہونے والوں میں اس مرکز میں کام کرنے والی یمنی خواتین اور ایک محافظ بھی شامل ہے۔ عدن میں اس سے قبل بھی مسیحیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

دھیاں رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی بیرونی جارحیت کے ساتھ ساتھ سعودی نواز دہشتگرد القائدہ بھی انقلابیوں سے برسرپیکار ہے، غیرملکیوں کو نشانہ بنانا کر ہلاک کرنے کامقصد یمنی عوام کے خلاف نفرت بھڑکانہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button