یمن

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری

 یمن کے صوبوں تعز اور صعدہ پر سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں پانچ عام شہری شہید اور بیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ اس بمباری میں دسیوں مکانات اور کھیت تباہ ہوگئے ہیں۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے ان حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے صوبہ الجوف میں سعودی جارح فوجیوں کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کی ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

مارچ سنہ دو ہزار پندرہ میں یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے بعد یمن کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے متعدد مرتبہ سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ سعودی عرب نے گزشتہ ایک برس کے دوران یمن کے خلاف جارحیت کر کے آٹھ ہزار سے زیادہ یمنی شہریوں کو شہید اور سولہ ہزار کو زخمی کر دیا ہے۔ آل سعود حکومت یمن کا اقتدار دوبارہ اس ملک کے مفرور اور مستعفی صدر عبدربہ منصور ہادی کو دلانا چاہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button