یمن

انصار اللہ کی حزب اللہ کے خلاف سعودی ،امریکی اور اسرائیلی سازش کی شدید الفاظ میں مذمت

 یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کی طرف سے حزب اللہ کے خلاف سعودی ، امریکی اسرائيلی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل اسرائیل اور امریکہ کی آلہ کار کونسل ہے اس میں شامل ممالک سعودی عرب، قطر، بحرین، کویت اور امارات کے حکمراں در حقیقت امریکی اور اسرائیلی مزدور ، نوکراور غلام ہیں۔

یمنی تنظیم انصار اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی قوم حزب اللہ کے مؤقف کی قدرداں ہے اور انصار اللہ ، سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے حزب اللہ کے ساتھ ہے۔

انصار اللہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کی طرف سے حزب اللہ کے نام کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل خود وہابی دہشت گردوں کی سرپرستی اور ان کی مدد کررہی ہے اور خلیج فارس تعاون کونسل خود دہشت گردوں کے ایسےمجموعہ کا نام ہے جوخطے میں اسرائیلی اور امریکی دہشت گردانہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔

ادھر اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کی حزب اللہ کے خلاف کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ملکوں نے قابل قدر اقدام انجام دیا ہے جس سے اسرائیل کو بہت بڑا فائدہ پہنچےگا۔ واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے چھ رکن ممالک نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گردی کی فہرست میں قراردیکر امریکہ اور اسرائیل کو شاد کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button