یمن

سعودی جارحیت کے خلاف صنعا میں مظاہرہ، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے

المسیرہ ٹی وی کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کونسل کی اپیل پر ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگ صنعا کے باب الیمین پر جمع ہوئے اور انہوں نے نہم ٹاؤن کے بازار پر سعودی بمباری کی مذمت میں نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نہم کے بازار پر حملہ سعودی حکومت نے امریکی ایما پر کیا ہے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے درج تھے۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے، مشرقی صنعا کے نہم ٹاون کے ایک بازار پر بمباری کی ہے جس میں درجنوں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نےیمن کے سابق صدر منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے۔

چھبیس مارچ سے جاری سعودی جارحیت میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

یمن پر جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی اسّی فی صد بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button