دنیا

ایران کا ویزہ لینے کے لیے امریکی سیاح ٹوٹ پڑے

واشنگٹن میں ایران کے مفادات کے تحفظ کے دفتر کے ایک عہدیدار نے حالیہ مہینوں کے دوران ایران کی سیر کرنے کے شوقین افراد کے بے پناہ رش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دفتر اب تک ہزاروں امریکی سیاحوں کو ایران کے ویزے جاری کر چکا ہے۔

منوچہر جعفر زادہ نے ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی حکام کی جانب سے غیرملکی سیاحوں کو ویزے جاری نہ کرنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر روز سینکڑوں امریکی سیاح اس دفتر سے رجوع کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں ایرانی مفادات کے تحفظ کا واحد دفتر اب تک ایران کا سفر کرنے میں دلچسپی رکھنے والے نو ہزار سے زائد سیاحوں کو ویزے جاری کر چکا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے دنیا کے نو ملکوں کے باشندوں کے علاوہ کسی بھی ملک کے شہریوں کے لیے ویزے کی کوئی پیشگی شرط نہیں رکھی ہے اور اس وقت دنیا کے ایک سو نوے ملکوں کے شہری آسانی کے ساتھ اور ویزہ لیے بغیر ایران کے سات بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر تیس سے پینتالیس روز کا سیاحتی ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button