جہاد النکاح کے حوالے سے خلیفہ البغددای کا نیا فتویٰ
شیعیت نیوز: عراق اور شام میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی پتلی حالت کی وجہ سے جہاد النکاح کے لیے داعش کے ساتھ منسلک ہونی والی خواتین کی ایک بڑی تعداد داعش سے فرار کر رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں داعش کے نام نہاد خلیفہ ابو بکر البغدادی جو اب بھی عراق میں موجود ہے، نے ایک نیا فتوٰی صادر کیا ہے جس میں داعشییوں سے کہا ہے کہ وہ اس فتوٰی پر عمل کرتے ہوئے ان فراری لڑکیوں کو فلوجہ میں ان کے گھر والوں سے واپس لائیں اور ان کو جہاد النکاح پر مجبور کریں۔ اسی فتوٰی پر عمل کرتے ہوئے تین روز پیش، داعشیوں نے ۸ خواتین اور جوان لڑکیوں کو اغوا کر لیا ہے۔
دوسری طرف عراقی صوبہ نینوا میں موجود بعض ذرائع نے یہ خبر دی ہے کہ بغدادی کی جرمن بیوی، ڈیان کروگر دو خواتین سمیت مشکوک حالات میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے اور کسی ایسے مقام پر چھپی ہوئی ہے جہاں اس کی کوئی خبر نہیں، ساتھ ہی ابوبکر البغدادی کی جانب سے خصوصی طور پر بعض داعشیوں کو اس بات پر مامور کیا گیا ہے کہ وہ ہر صورت میں البغدادی کی بیوی کو گرفتار کریں۔