عراق

عراقی فوج کی موصل کی جانب روانگی

عراق کی وزرات دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ نینوا کو آزاد کرانے کے آپریشن میں حصہ لینے کے لئے فوجی قافلے، اس صوبے کی جانب روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج کی بہتر ویں بٹالین مخمور چھاؤنی کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد، صوبہ نینوا کے مرکزی شہر موصل کو داعش صیہونی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی تیاری کرانا ہے۔ دوسری جانب بغداد میں تعینات جرمنی کے سفیر نے عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برلن کی جانب سے بغداد کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر جرمنی کے سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک، عراقی فوج کی تربیت اور دیگر شعبوں میں عراق کے ساتھ بھرپور تعاون کے علاوہ اسے لازمی امداد بھی فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button