سعودی عرب

سعودی عرب افریقی ممالک میں ایران کے نفوذ کو ختم کرنے کے لئے متحرک

شیعیت نیوز: سعودی کہ جو عرب ملکوں کو ایران کے خلاف متحد کرنے میں ناکام ہو گیا تھا اس نے افریقہ کا رخ کیا اور کوشش کر رہا ہے کہ اس براعظم میں کچھ ملکوں کو ایران سے دور  اور خود کے نزدیک کرے ۔

سعودی خبررساں ادارے العربیہ نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے چار یورپی ملکوں کے دورے کی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ یہ اقدام ایران کے افریقہ سے نکالے جانے پر منتہی ہوا ہے ۔

العربیہ نے دعوی کیا ہے کہ تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے   کے حادثے کے بعدایران کے بارے  میں افریقی ملکوں کی سیاست میں تبدیلی آئی ہے۔اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے افریقی ملکوں کے اپنے دورے کے موقعے پر دوسرے ملکوں کے امور میں ایران کی مداخلت  کا تجزیہ کیا ۔

سعودی عرب کے قریبی اس چینل نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے گذشتہ ایک دہائی کے دوران کوشش کی ہے کہ ۳۰ افریقی ملکوں میں اپنی نمایندگی کی سطح میں اضافہ کرے اور اس بر اعظم میں اپنے نفوذ کو بڑھاوادے ۔

اس خبر کی بنیاد پر عرب ملکوں اور بطور خاص سعودی عرب کے یمن اور شام کے بحران میں الجھنے کو دیکھتے ہوئے ایسی فضا ہموار ہوئی ہے کہ ایران افریقی ملکوں میں ثقافتی اور مذہبی مراکز قائم کر کے اپنے نفوذ میں اضافہ کر سکے ۔

اس سعودی چینل نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب نے اس نفوذ کا مقابلہ کرنے کی اپنی کوششوں کا آغاز کردیا ہے اور اسی سلسلے میں عادل الجبیر نے چند افریقی ملکوں منجملہ جنوبی افریقہ اور زامبیا کا دورہ کیا ہے اور افریقی یونین کونسل کی بیٹھک میں حاضری دی تا کہ جس چیز کو وہ ایران کا مقابلہ بتا رہا ہے اس کا مقدمہ فراہم کر سکے ۔

ایران میں سعودی عرب کی سفارت کے حادثے کے بعد ریاض کو علاقے کے ملکوں کو جو ایران کے خلاف متحد کرنے میں شکست ہوئی تھی اب وہ کوشش کر رہا ہے کہ افریقی ملکوں کی مدد سے کہ جو اقتصادی مشکلات سے دست و گریباں ہیں ایران کے مقابلے میں اپنے ساتھی بنا سکے ۔

اس وقت داخلی محاذ پر عرب ملکوں کے اختلافات لبنان کے خلاف کشمکش کا شکار ہیں اور سعودی عرب اور خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں نے عمان کو چھوڑ کر لبنان کے خلاف سخت پالیسی اختیار کر رکھی ہے ۔

عراق ، لبنان ،الجزائر ، عمان اور مغرب جیسے ملک سعودیوں کی ایران کے خلاف پالیسی کا زیادہ ساتھ نہیں دیتے ،اگر چہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ اعتدال پر قائم رہیں ۔     

متعلقہ مضامین

Back to top button