مشرق وسطی

شام میں فائر بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع

شیعیت نیوز:شام میں جنگ بندی پرعملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ امریکا اور روس کی ثالثی میں طے پانے والے اس سیزفائر معاہدے پر گزشتہ نصف شب سے عمل شروع ہوا تو ملک کے وسیع تر علاقوں میں سکون ہو گیا۔ امریکا اور روس کی مشترکہ ٹاسک فورس اس معاہدے کی نگرانی کر رہی ہے۔ گزشتہ روز روسی جنگی طیاروں نے شام بھر میں شدید بمباری کی تھی۔ شام کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب کے مطابق اگر اس جنگ بندی وقفے پر کامیاب عمل ہوتا رہا، تو سات مارچ کو شامی امن مذاکرات کا سلسلہ بحال کر دیا جائے گا۔ اس عارضی فائر بندی کا مقصد شامی باشندوں کو امدادی سامان پہنچانا اور قیام امن کی کوششوں میں تیزی لانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button