دنیا

یورپی یونین نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

شیعیت نیوز: یورپی یونین کی پارلیمان کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب پریمن میں مداخلت اور اسے غیر مستحکم کرنے کے تناظر میں اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔ یورپی پارلیمان میںمنظور کی جانے والی اس قرارداد کے مطابق عرب اتحادی ممالک کے فضائی حملوں اور یمن کی سمندری ناکہ بندی کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس سے یمن مزید غیر مستحکم ہوا ہے،پارلیمان کی طرف سے یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یورپی یونین میں شامل ممالک کی طرف سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر پابندیوں کے لیے اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button