سعودی رجیم کے امریکہ کے ساتھ 5.75 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے منظور

05 ستمبر, 2026 11:26

شیعیت نیوز : بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، امریکہ نے سعودی رجیم کے ساتھ دفاعی نوعیت کے دو ممکنہ معاہدوں کی منظوری دے دی ہے جن کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 5.75 ارب ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہتھیار ڈالنا ہماری لغت میں نہیں، تمام دباؤ کے باوجود مزاحمت جاری رہے گی، حزب اللہ رہنما

تفصیلات کے مطابق، 5 ارب ڈالر مالیت کے پہلے پیکیج میں سعودی رجیم کو ‘ایکسٹینڈڈ رینج جے ڈیمز’ (extended-range JDAMs) کی فراہمی شامل ہے جس کے لیے بوئنگ (Boeing) کو مرکزی ٹھیکیدار مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 750 ملین ڈالر مالیت کے دوسرے معاہدے میں AGT-1500 انجن شامل ہیں جس کے لیے ہنی ویل (Honeywell) کو مرکزی ٹھیکیدار نامزد کیا گیا ہے۔

12:10 شام ستمبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔