دنیا
مہاراشٹر میں ہندو دہشت گردوں کا مسلمان پولیس افسر پر تشدد
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندو دہشت گرد تنظیم شیو سینا نے ریاست مہاراشٹر میں مسلمان پولیس سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ہندو دہشت گرد تنظیم شیوسینا نے پولیس سب انسپکٹر محمد یوسف سے پریڈ کروائی۔ شیوسینا کے کارکنان نے مسلمان پولیس اہلکار سے مراٹھی لیڈر جئے بھوانے کے حق میں نعرے بھی لگوائے۔مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ رام شندے کے مطابق اے ایس آّئی پر حملے کے الزام میں15افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔