یمن

یمن کی سرحد پر سعودی فوجیوں کی ہلاکت

یمن کی سرکاری نیوز ایجسنی سبا کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے آل سعود کے جارحانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقوں جیزان اور عسیر پر حملہ کرکے دو سعودی فوجیوں کو ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کردیا- یمن سے ہی نہرین نٹ ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کا ایک قریبی سینئر کمانڈر حسین الاسرائیلی، جنوبی یمن کے شہر عدن میں مارا گیا ہے-

عدن شہر منصور ہادی کے حامیوں اور القاعدہ کے کنٹرول میں ہے- واضح رہے کہ منصور ہادی دو سال قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر سعودی عرب فرار کرگیا تھا اور پھر آل سعود نے اسے دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے چند عرب ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف اپنے حملے شروع کردیے جو اب بھی جاری ہیں – یمنی باشندے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور دشمنوں کے دانت کھٹے کردیے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button