مشرق وسطی

شامی فوج کی کاروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک

 شامی فوج نے شمالی لاذقیہ کے مضافات میں "القاموع” اور "الکفر سند” پہاڑیوں نیز”کروم خسات” نامی دیہات پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا- اس کاروائی میں شامی فوج نے، ریف حلب میں داعش دہشت گرد گروہ کی چودہ گاڑیوں اور دیرالزور میں ان کی ایک سرنگ کو تباہ کردیا اور حماہ اور حمص میں پینسٹھ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا-

شام کی فضائیہ نے بھی جبھۃ النصرہ کے دو ٹھکانوں اور داعش دہشت گرد گروہوں کی متعدد گاڑیوں کو ریف حمص میں تباہ کردیا- شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے اسی طرح شہر تدمر کے مضافات نیز القریتین کے مضافاتی علاقے التلول السود میں، داعش کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button