ہفتۂ وحدت امت مسلمہ کے اتحاد کا پیغام ہے، زین رضا رضوی

08 ستمبر, 2025 17:30

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے رہنما زین رضا رضوی نے ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بانیِ انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے فرمان پر ہر سال 12 ربیع الاول تا 17 ربیع الاول کو ہفتۂ وحدت منایا جاتا ہے۔ اس ہفتے کا مقصد امت مسلمہ کے درمیان اخوت، بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ دینا اور دشمنانِ اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عاشقانِ رسول ﷺ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کے اندر وطن دشمن اور فرقہ وارانہ سوچ رکھنے والے عناصر کی بیخ کنی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ دشمن ہمیشہ امت کے اتحاد کو توڑ کر اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن ہم سب کو مل کر اتحاد و وحدت کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز: صدر ایران کا امت کو عملی اتحاد کی دعوت

زین رضا رضوی نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی تعلیمات ہمیں وحدت، علم، تقویٰ اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہیں۔ یہی تعلیمات پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو ترقی، امن اور استحکام کی طرف لے جا سکتی ہیں۔

1:51 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔