سید ناصر عباس شیرازی کا سرگودھا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

08 ستمبر, 2025 18:09

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سرگودھا کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی نے سیلاب زدگان میں ضروری امدادی سامان بھی تقسیم کیا، تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو کسی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، سید ناصر عباس شیرازی

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر حال میں مظلوم اور ضرورت مند عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

11:15 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔