مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے ہاتھوں پندرہ بحرینی جوان گرفتار

 بحرین کے بنی جمرہ علاقے میں  آل خلیفہ کے کارندے شہریوں کے گھروں پر حملے کر رہے ہیں- آل خلیفہ حکومت نے ان جوانوں کی گرفتاری کے وجوہات اور انہیں کس مقام پر رکھا گیا ہے، کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے-

ایک ہفتہ قبل بحرین کی انقلابی تحریک کی پانچویں سالگرہ کی ریلیوں اور جلوسوں میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کے پیش نظر، توقع کی جارہی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے توسط سے مخالفین کی گرفتاریوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا- واضح رہے کہ بحرین کے عوام فروری دو ہزار گیارہ سے ملک میں سیاسی اصلاحات اور مکمل جمہوری حکومت کے قیام کے لئے پرامن مظاہرے کر رہے ہیں۔

مظاہرین کے خلاف بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں اور سعودی فوج کے تشدد کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت، سعودی فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کے سیکورٹی اہلکاروں، کہ جو سپر جزیرہ فوج کے نام سے بحرین میں تعینات ہیں، نیز دیگر عرب ممالک کے بحرین میں تعینات فوجیوں کی مدد سے بحرین میں عوامی احتجاج کو کچل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button