یمن

یمن میں ایک بار پھر سعودی مخالف مظاہرے

دارالحکومت صنعا کے باشندوں نے ” ملک کو آزاد کرانا ہر یمنی کی ذمہ داری ہے” کے عنوان سے مظاہرہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یمن کے عوام اپنے ملک کی سرزمین اور حاکمیت کا دفاع اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ یمنی مظاہرین نے ایک بیان میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت اور ان سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے ، جارحین کے وجود سے تمام مقبوضہ علاقوں کو پاک کرنے پر تاکید کی- یمن کی عوامی رضار کار فورس کے سربراہ احمد الشامی اور شہر مآرب کی شخصیتوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور جارحین کا بھرپور شجاعت و استقامت کے ساتھ مقابلہ کرنے پر تاکید کی-

گذشتہ جمعرات کو بھی یمن کے عوام نے مظاہرہ کرکے جارحین کے مقابلے میں استقامت جاری رکھنے پر تاکید کی تھی-

متعلقہ مضامین

Back to top button