سعودی کمانڈر کا شاہ سلمان کے نام خط، شام میں مداخلت سے بغاوت کردی
شیعیت نیوز : سعودی عرب کی سینئر آرمی کمانڈ نے سعودی عرب کے بادشاہ کے نام ایک انتبائی خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شام میں فوج بھیجنابہت حساس مسئلہ ہے جسکا خمیازہ ریاست کےنقصان دہ ہوگا،یہ خفیہ خط سعودی کمانڈر نے بادشاہ سمیت ولی عہد محمدبن نائف، ڈپٹی پرائم منسٹر اور سعودی وزیر دفاع کے نام بھیجا تھا جو سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔
اس خط میں اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ ریاست کی فوج کو یمن میں بری طرح سے شکست کا سامنا ہے ایسے وقت میں شام جیسے محاذ پر اپنی فوج بھیجنا حماقت ہوگی اور بادشاہت کو کافی نقصان پہنچے گا۔
یہ خط سعودی عرب کی فوج کے دس اہم کمانڈر ز کے دستخط پر مبنی تھا ،جن کی تفصیل حسب ذیل ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی شاہی فوج کے ملڑی ماہرین ہونے کے ناطے ہم اس بات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ یمن میں شروع کیاجانے والا اآپریشن فیصلہ کن توفان اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچا ہےایسے وقت میں شام میں مداخلت سعودی عرب کی قومی سلامتی کے لئے خطرنا ک ثابت ہوگی، انہوں نے کہا کہ سعودی ملٹری کے ترجمان جنرل احمد العسیری کی بیان بازی جس میں انہوں نے شام میں فوج بھیجنے کے فیصلے کو اٹل قرار دیا ہے ہم اس فیصلے پر اعادہ کرتے ہیں کہ شام کے مسئلے میں مداخلت کرنا سعودی عر ب کی قومی سلامتی کے لئے شدید خطرناک ہے اور یہ فیصلہ تیل سے مالا مال بادشاہی ملک کے لئے مہلک مسائل کو جنم دے گا۔
دستخط
جنرل عبداللہ بن الی بن عبداللہ النملا
جنرل صالح بن علی بن محمد المایا
جنرل علی بن محمد بن علی الخلیفہ
میجرجنرل موہر بن حسن بن علی السحارانی
میجرجنرل عبدالحرحمن بن عبداللہ بن حمد المرشد
میجر جنرل اسد ابن عبدالعزیز بن الزوہیر
میجر جنرل مجید بن اطلحب بن حمد ال قطابی
میجر جنرل نصر بن عبدالعزیز بن عبداللہ ال اوفج
لیفٹنٹ جنر ل اون بن علی بن احمد الشرمانی
لیفٹنٹ جنرل علی بن حلحول بن جروان ال اسحجائی