بیوی کہنا نہ مانے تو اسکی پٹائی جائز ہے، سعود ی مفتی کا فتویٰ
شیعیت نیوز: سعودی نظریات کے حامل مفتی حسن اللحام بیوی کی اصلاح کے متعلق مردوں کو کچھ ضروری ہدایات دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوی غلطی کرے تو اصلاح کے لئے اس کی پٹائی کی جاسکتی ہے ۔ مفتی صاحب نے کہا کہ اگر بیوی غلطی کرے تو ابتدائی طور پر اس کے ساتھ جسمانی تعلق منقطع کرنا چاہیے ، اگر اس کے باوجود اصلاح نہ ہو پائے تو اس کی پٹائی کی جا سکتی ہے، لیکن اس معاملے میں خیال رکھنا چاہیے کہ اتنی پٹائی نہ کی جائے کہ اس کی صورت ہی بگڑ جائے۔ مفتی صاحب نے یہ ہدایت بھی کی کہ پٹائی اس قدر زیادہ نہ ہو کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑجائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیوی کی پٹائی آپسی تعلق میں نفرت کی بجائے بہتری پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔
مفتی صاحب کا بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین، اور خصوصاً خواتین، کافی نا خوش نظر آتے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مذہبی رہنماؤں کو معاشرتی اصلاح کے لئے احسن انداز اپنانے کی تبلیغ کرنا چاہئیے، نا کہ صنفی امتیاز اور مار کٹائی کی ترویج کا سبب بننا چاہئیے۔