یمن

یمن کے ایک تاریخی شہر پر سعودی لڑاکا طیاروں کا حملہ

 سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے اب تک یمن کے خلاف جارحانہ حملے جاری رکھتے ہوئے یمن کی بہت سی بنیادی تنصیبات اور تاریخی مقامات کو تباہ کردیا ہے- اس سے قبل بھی سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مرکز میں مآرب کے تاریخی ڈیم پر بمباری کی تھی – اسی طرح سعودی جارح طیاروں نے صوبہ الحدیدہ میں وادی سردد علاقے پر بمباری کی جس میں چار یمنی شہری شہید ہوگئے-

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعز اور صنعا کے مختلف علاقوں میں پیشقدمی کی ہے اور تعز میں "ذباب” اور صنعا میں "وادی الملح” اور "التباب” کے علاقے عنقریب ہی آزاد کرالئے جائیں گے- سعودی عرب کی پولیس اور وزارت داخلہ نے بھی پیر کے روز یمن سے ملحقہ سرحد پر اپنے ایک فوجی افسر اور ایک سرحدی محافظ کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button